تکہ بوٹی

اجزاء
گاے کا گوشت آدھا کلو
دہی آدھا کپ
پپیتا پیسٹ ایک چوتھائی کپ
لہسن دو چاے کے چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالہ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ
لال مرچ پاوڈر دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چاے کا چمچ
گھی دو کھانے کےچمچ

ترکیب

ایک پیالے میں دہی پپیتے کا پیسٹ لہسن ادرک لیموں کا رس گرم مصالہ ہری مرچ کا پیسٹ لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کر لیں۔
اب اس مکسچر میں گوشت کو میری نیٹ کر لیں۔
پھر ان کو اسکیورز پر لگائیں کوئلہ یا اون میں گرل کریں۔
آخر میں برش کی مدد سے گھی لگائیں۔
پکنے کے بعد مزے دار تکہ کچومر بوٹی سرو کریں۔

شیئر کریں