بند ناک اور سائنوسائٹس نے آپ کا سانس لینا مشکل کر دیا ہے۔۔۔ تو اب پریشانی کی بات نہیں ہزاروں روپے کا خرچہ بچائیں حکیم آغا عبدالغفار کا بتایا ہوا ہربل نسخہ اپنائیں

اکثر لوگوں کو ہر وقت نزلہ رہتا ہے اور ان کی ناک بار بار بند ہو جاتی ہے، یا پھر ان کو سائنوسائٹس ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں بھی بہت مشکل پیش آتی ہے، ایسے میں حکیم آغا نے بتائی ہے ایک ایسی ہربل ٹپ جس کے استعمال سے آپ کی بند ناک فوری کھل جائے گی۔

بند ناک سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے حکیم آغا کا ٹوٹکہ

• ایک گلاس پانی میں 15 لونگیں اور ایک کھانے کا چمچ نمک ڈالیں۔

• اسے اچھی طرح اُبالیں اور اس پانی سے غرارے کر کے ناک میں پانی ڈالیں اور ناک دھوئیں۔

• اس کے علاوہ ایک کھانے کا چمچ سونٹھ اور ایک کھانے کا چمچ دار چینی کو باریک پیس کر اسے 10 چمچ شہد میں ملائیں۔

• اچھی طرح مکس کر کے اس کا ایک چمچ کھا لیں اور پھر چائے یا کافی پی لیں۔

 

 

شیئر کریں