بھنڈی مصالحہ
اجزاء:بھِنڈی_ 300 گرام پانی_ 3 کپ نمک _ حسبِ ذائقہ ادرک لہسن کا پیسٹ_ 2 چائے کے چمچ۔ لیموں کا رس_ 4 چائے کے چمچ آئل_ 1 چوتھائی کپ پیاز_ 100 گرام سفید زیرہ (ثابت) __ 1 چائے کا چمچ ادرک لہسن (باریک کٹا ہوا) _ 2 چائے کے چمچ
ٹماٹر_ 200 گرام ہری مرچ_ 4 عدد ہلدی__ آدھا چائے کا چمچ لال مرچ (کُٹی ہوئی) _ 1 چائے کا چمچ سفید زیرہ(پیسا ہوا) _ 1 چائے کا چمچ دھنیا (پیسا ہوا) _ 1 چائے کا چمچ میتھی_ 1 چائے کا چمچ مکھن_ 1 چائے کا چمچ

ترکیب: 300 گرام بھِنڈی کو کاٹ کر ایک برتن میں ڈال لیں۔
پانی،نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ اور لیمن کا رس ملا کر دس سے پندرہ مِنٹ تک رکھ دیں۔ لیس ختم ہونے پر دھو کرچھان لیں ۔فرائی پین میں آئل ڈال کر بھنڈیوں کو پانچ مِنٹ تک ڈیپ فرائی کرلیں۔

فرائی پین میں آئل ،پیازاور سفید زیرہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ باریک کٹا ہوا ادرک لہسن ،ٹماٹر،ہری مرچ کٹی ہوئی،نمک،ہلدی،کُٹی ہوئی لال مرچ،سفید زیرہ پیساہوا، دھنیا پیساہوااور آدھا کپ پانی ڈال کر اچھی طرح بھُنائی کر لیں۔

لائٹ براؤن ہونے پر بھِنڈی،ہری مرچ کٹی ہوئی،ہرا دھنیا ،ادرک ، مکھن اور میتھی ڈال کر ہلا لیں۔ آپکا بھِنڈی مصالحہ تیار ہے۔

شیئر کریں