اجزاء:1. چکن_____ 1 کلو. آئل_____ 50 گرام. پیاز_____ 60 گرام. ٹماٹر_____ 100 گرام
. ہری مرچ_____ 25 گرام. لال مرچ پاؤڈر_____ 15 گرام. ہلدی پاؤڈر_____ 5 گرام
. کلونجی _____ 5 گرام. سونف ، دھنیا_____ 10,10 گرام. املی کا پانی_____ 100 گرام
. پسی ادرک_____ 20 گرام. لہسن پسا ہوا_____ 20 گرام. ہرا دھنیا_____ 1 گڈی

ترکیب:پیاز کتر لیں، دیگچی میں آئل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں۔
پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک، لہسن ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھونیں۔
مرغی بھن جائے تو اس میں تما م مصالحے لال مرچ، ثابت دھنیا، املی کا پانی ، نمک اور ٹماٹر کا ٹ کر ڈال دیں اور اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ مرغی گل جائے۔
مرغی پک جائے تو اس میں ہری مرچ ڈال کر چند منٹ پکائیں اس کے بعد اسے چولہے سے اتار لیں اور ڈش میں نکا لنے کے بعد اس پر پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا بھی حسب خواہش ڈال دیں۔
مزیدار چکن اچار تیار ہے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں