نماز انسان کے اپنے رب سے براہ راست مانگنے کا ذریعہ اور طریقہ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نماز جہاں رب سے براہ راست اپنی ضروریات بیان کرکے مانگنے کا ذریعہ ہے وہاں نعمتیں مل جانے کے بعد اس رب عظیم کے شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ بھی نماز ہی ہے۔ نماز کتنی اہم عبادت ہے اس کے بارے میں حضور نبی اکرم ﷺ کاارشاد ہے کہ مسلمان اور کافر کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز ہی ہے اور اللہ تعالیٰ کا دوست بننے اس کے قریب ہونے کا سب سے آسان راستہ بھی نماز ہی ہے۔فجر کی نماز پڑھنے سے انسان کے رزق میں برکت ہوتی ہے اور دن بھر میں تمام امور زندگی نمٹا نے کیلئے اللہ کی مددحاصل ہوجاتی ہے۔ نماز ظہر پڑھنے سے انسان کو اپنے بداہوں ،حاسدوں اور دشمنوں پر فتح حاصل ہوجاتی ہے۔ نماز عصر پڑھنے سے انسان کی جسمانی اور روحانی صحت میں ترقی ہوتی ہے اور آدمی تمام بیماریوں اور حادثات سے اللہ کی پناہ میں آجاتا ہے۔

نماز مغرب پڑھنے کا انعام یہ ہے کہ انسان کے کھانے پینے میں برکت ہوتی ہے اور ایسے شخص کا خاندان فاقوں سے بچارہتا ہے۔ نماز عشاء پڑھنے کا انعام یہ ہے کہ انسان کی رات خیروعافیت سے گزرتی ہے اور پر سکون نیند کے مزے لیتا ہے،پریشانیاں الجھنیں اور تفکرات اسکے آرام میں خلل نہیں ڈالتے ہیں

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں