سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے قابل فخر ڈاکٹر احسن بٹ کی کمال سرجری… ایک مشکل ترین آپریشن کو نہایت کامیابی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بنا کسی لالچ اور طمع کے، صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے آپریٹ کیا

تلہ گنگی میڈیا ڈاکٹروں اور سٹاف کی زرا سی پیشہ ورانہ غلطی کو فورا اچھال دیتا ہے، لیکن احسن بٹ کا یہ کارنامہ بھی ضرور ہاائی لائٹ کیجے. یہ آپریشن اپنی نوعیت کا اس لیے بھی منفرد آپریشن ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے اک انتہائی خوددار خاندان کی ڈیزرونگ خاتون کے لیے بہت بڑا رسک لے کر یہ کام کیا. ایسی صورت میں جب سہولیات ناکافی ہوں، ہر طرف سے تنقید ہو رہی ہو، محض اللہ کی خوشنودی اور اپنے پیشے سے مخلص ہو کر ایسا کام کر جانا بے حد عظیم کام ہے.
ہم تنقید تو فورا کرتے ہیں لیکن مثبت نہیں بلکہ منفی…. اب کی بار دل پہ ہاتھ رکھ کر پتے کی یہ پتھریاں دیکھیے، خاتون جو کیی ہسپتالوں کی خاک چھان کر مجبوری کے عالم میں سانسوں کی ڈور ٹوٹتے دیکھ رہی تھی… واضع کر دوں کہ اس خاتون کا مجھ سے کوئی رشتہ نہیں ، سوائے انسانیت اور اخلاص کے… سوائے اس کے کہ یہ میرے قلم کی وجہ سے مجھے عزت دیتی ہیں… سوائے اس کے کہ یہ میرے لیے بہت قابل احترام ہیں.. اس کے باوجود تمام احباب کا مجھ سے مسلسل تعاون مجھے بہت مقروض کر گیا ہے
اس وقت الحمد للہ…یہ خاتون… آمنہ مبشر. بخیریت ہیں، کامیاب آپریشن کے بعد سٹی ہسپتال ہی ایڈمٹ ہیں. اور ان کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا رہی.
اس ضمن میں بلڈ بینک کا نیک کام جاری و ساری رکھنے والے احباب، بالخصوص عرفان صادق بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں مسلسل ساتھ رہے، بلڈ ارینج کیا اور نیک نیتی کے جذبے سے ہر کام میں حصہ لیا.
لیبارٹری سے لے کر انتظامیہ اورسٹاف سے لے کر ورکرز تک کا مجھ سے ہمیشہ کی طرح تعاون، محبت اور اخلاص بھی میرے لیے یادگار ہے. ایم ایس ڈاکٹر عبد الرزاق کو سلام پیش کرتی ہوں جن کی چھاوں میں یہ ہسپتال اپنی بہار قائم رکھے ہوئے ہےےےے….
سرجن ڈاکٹر احسن بٹ آپکی پیشہ ورانہ خدمات پہ اپکو سلام ہے. یہ اک صحافی، اک قلمکار کا سلام ہے…. وہ صحافت جہاں سے ہمیشہ اپکو تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑاااا… میں لفظوں سے کھیلتی ہوں لیکن آج میرے پاس الفاظ نہیں جن کی مدد سے اپکو خراج تحسین پیش کروں….
اس خاتون کی جانب سے آنسوؤں کی شکرگزاری کا پرخلوص تحفہ…. سٹی ہسپتال کی تمام انتظامیہ کے نام….
اللہ کریم آپ کو اس نیکی کا بہت اچھا اجر دے. آمین
رپورٹ : نمرہ ملک
14 ستمبر 2021

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں