گاڑی بالخصوص موٹر سائیکل والے حضرات متوجہ ہوں کہیں دیر نہ ہو جائے کہیں یہ سودا مہنگا نہ پڑ جائے؟؟؟

جیسا کہ شدید گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے ٹمپریچر 42ڈگری سے کراس کر رہاہے آپ اور ہم سب نے روڈ پر سفر کرنا ہوتا ہے اور یہ لازمی بھی ہے ضروریات زندگی کی مشینری کا ایک حصہ بھی ہے لیکن اس میں آپ کو ایک کام ضرور کرنا ہو گا جو لازمی ہے یہ سودا مہنگا پڑ سکتا ہے آپ کو سوچیں ضرور اس سے پہلے کہ کہیں دیر ہو جائے۔

شدید گرمی میں آپ اپنی گاڑی کے ریڈی ایٹر کی مرمت وغیرہ کا خیال رکھتے ہیں کیونکہ انجن سیز ہو سکتا ہے بہت بڑ انقصان ہو سکتا ہے باقی بھی موبل آئیل کی طرف بھی آپ ضرور خیال رکھتے ہونگے کہ کہیں بے کار تو نہیں ہو گیا انجن کو نقصان تو نہیں پہنچا رہا۔اسی طرح موٹر سائیکل سوار حضرات بھی موٹر سائیکل کے موبل آئیل اور ٹیوننگ وغیر ہ پر توجہ دیتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ کچھ لوگ مٹی گٹے کا خیال نہیں رکھتے لیکن ٹاکیاں لے کر صاف صفائی کا بھی کچھ بہت خیال رکھتے ہونگے۔

لیکن سب سے ضروری بات ہے آپ کی جان کتنی قیمتی ہے چار ٹائر ہونے کے باوجود جب گاڑی کا ٹائر پھٹ جائے تو بے قابو ہو کر سڑک سے دور کھیتوں میں جا گرتی ہے اسی طرح بالخصوص موٹر سائیکل جو کہ دو ٹائروں کی سواری ہے اور انتہائی خطرناک ہے جبکہ اس کا ٹائر پھٹ جائیں اچھلتے ہی سیدھا آپ کو سر کے بل گرائے گی یہ سواری تو برائے مہربانی پہلے جیسا بھی کر کے جگاڈ لگا کے گیٹس وغیرہ رکھ کر آپ نے نظام چلائے رکھا ہوگا لیکن اس موسم میں نہیں پلیز پلیز پلیز جن کی گاڑی موٹر سائیکلوں کے ٹائر ختم ہیں یا جو گزارہ کر رہیں ہیں پلیز کیسے بھی کر کے ان کو نئے ٹائر ٹیوب لگائیں یہ سودا آپ کی زندگی کا ہے تو پلیز آپ یہ کنجوسی مت کریں اور نئے ٹائر ٹیوب ضرور لگوائیں موسم مزید گرمی کی طرف بڑھے گا اس سے پہلے کے دیر ہو جائے۔اپنا خیال رکھیں۔شکریہ

شیئر کریں