بالوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا سفید ہو جانا ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بالوں کا سفید ہو جانا ایک فطری عمل ہے مگر کم عمر میں ہی بال سفید ہو جانا ایک بہت بڑی پریشانی والی بات ہوتی ہے بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے لوگ نہ جانے کیا کیا نسخے آزماتے ہیں۔

ہزاروں پیسے ضائع کرتے ہیں لیکن سفید بال ہیں کہ وہ تو چھپائے بھی نہیں چھپتے زیادہ تر لوگ آج کل سفید بالوں کے خاتمے کے لیے بازار میں دستیاب کلر سے مدد حاصل کر رہے ہیں، لیکن ان کلرز کے بارے میں یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ ان میں موجود کیمیکل بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کلر مستقل حل بھی نہیں بلکہ آپ کو لازمی طور پر ہر ماہ ان کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب آپ بالکل بھی پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کا آسان اور مستقل حل موجود ہے۔ آج میں آپ کو صرف دس منٹ میں سفید بال کالے کرنے کا ایک کامیاب ٹوٹکہ بتاؤں گا بس نہانے سے پہلے صرف10 منٹ یہ تیل بالوں میں لگائیں تو پھر آپ کے سفید بال بالکل کالے سیاہ ہو جائیں گے۔ اس تیل کو بنانے کے لیے جن جن چیزوں کی ضرورت ہے ان کے بارے میں غور سے پڑھ لیں اس تیل کو تیار کرنے کے لیے آپ نے لوکی لینی ہے 1 عدد اور آملے کا تیل 1 کپ طریقہ استعمال ایک پین لیں اور اس میں آملہ تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں۔

جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں لوکی کدو کش کر کے ڈالیں اور یہ تیل اتنا پکائیں کہ لوکی کا رنگ سنہرا سا ہو جائے اب چولھا بند کر دیں اور اس تیل کو چھان لیں جب تیل ٹھنڈا ہو جائے تب چھاننا ہے اب اس تیل کو ایک صاف بند منہ کی شیشی میں محفوظ کر لیں جب بھی آپ نہانے لگیں تو یہ تیل اپنے بالوں میں لگائیں 10 منٹ پہلے لگائیں اور 10 منٹ بعد کسی اچھے شیمپوسے دھو لیں. آپ نے یہ حیرت انگیز ٹوٹکا ہفتے میں 2 بار ضرور استعمال کرنا ہے اسکو لگانے سے آپ کے سفید بال تیزی سے کالے ہوں گے اور دوبارہ سفید بال آئیں گے بھی نہیں یہ ٹوٹکا خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بے حد کار آمد ہے جن کے بال جوانی میں ہی سفید ہو گئے ہوں بال کالے کرنے کا یہ بہت پاور فل تیل ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے اور یہ تیل آپ کے بال بے حد کالے اور خوبصورت بنا کر آپ کی دلکشی اور جوانی واپس لوٹا دے گا آزمائش شرط ہے۔امید ہے کہ آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو گی اس لئے آپ یہ پوسٹ آگے لازمی شیئر کریں تاکہ کسی نہ کسی کا فائدہ ہو جائے

شیئر کریں