ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے مطابق معتمرین کی یومیہ تعداد کو بڑھا کر 70 ہزار کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات گزشتہ روز ایک اعلان میں بتائی

گئی۔وزارت کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے گا۔وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے کیا گیا۔ عمرے کی بکنگ توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں