اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خشخاش کو صدیوں سے روایتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، یہ بیج عام طور پر سفید، سیاہ یا ہلکے گہرے سرمئی رنگ کے ہوتے ہیں یعنی الگ الگ علاقوں میں مختلف قسم کی خشخاش کاشت کی جاتی ہے اس لئے ان کے رنگ بھی
مختلف ہوتے ہیں، ہمارے یہاں عام طور پر سفید یا ہلکی بھوری خشخاش کاشت ہوتی ہے اور یہی استعمال کی جاتی ہے۔ کے فوڈ کے مطابق خشخاش کو عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کے بیجوں کے ساتھ ساتھ اس کا تیل بھی حیرت انگیز فوائد کا حامل ہوتا ہے، خشخاش کو کھانسی، سر درد کے علاج سے لے کر نیند کی کمی اور دمے کے علاج تک کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔خشخاش کے مزید کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔خشخاش میں فائبر اور فیٹ کے علاوہ، آئرن، پروٹین، زِنک، میگنیشیم، کیلشیم، کاپر، مینگنیز، فاسفورس، کیلوریز اور کاربز پائے جاتے ہیں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔یہ غذائی اجزاء ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ خون کو جمنے سے روکتے ہیں خون کی روانی بہتر بناتے ہیں، ہائی بلڈ پریشر کو کنڑول کرتے ہیں اور ساتھ ہی امراضِ قلب سے محفوظ رکھتے ہیں۔خشخاش میں موجود ڈائٹری فائبر اچھے کولیسٹرول کو بڑھا کر خراب کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھتی ہے، خشخاش نظامِ قلب کو بہتر بناتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے سے محفوظ رکھتی ہے۔خشخاش میں درد سے نجات دلانے اور سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ آپ کو منہ کے السر اور معدے کے السر سے محفوظ رکھتی ہے خشخاش کے استعمال سے جسم میں موجود کوئی بھی زخم تیزی سے بھر جاتا ہے۔منہ کے السر کے علاج کے لئے خشخاش کو پیس کر اس میں سوکھا اور پسا ہوا کھوپرا ملائیں اور اس کو روزانہ کھائیں جب تک منہ کے السر میں کمی یا اس کا خاتمہ نہ ہو جائے۔پیٹ کے درد سے نجات کے لئے خشخاش کو صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اس کے لئے پسی ہوئی خشخاش کو مکھن یا پھر گھی میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جس سے با آسانی پیٹ درد سے نجات مل جاتی ہے اور نظامِ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

شیئر کریں