اگر جادو یا بندش کیوجہ سے اولاد نہ ہوتی اس وظیفے سے من کی مرادیں حاصل کریں

جو لوگ چار پانچ یا اس سے بھی زیادہ سالوں سے اولاد کی نعمت سے محروم ہیں اس نعمت کی قدر ان سے معلوم کرنی چاہیے

۔اللہ کی ایک ایک نعمت دنیا بھر سے بھاری ہے لیکن جو بندہ جس نعمت سے محروم ہوتا ہے اس سے اس کا دکھ قرب معلوم ہوتا ہے

اور اس کا سب دکھ غم اور قرب چہرے پر لکھا ہوتا ہے لوگ فون کرتے ہیں کہ اتنا عرصہ ہوگیا شادی کولیکن اولاد نہیں ہے

ٹیسٹ سارے درست ہیں۔کوئی تھوڑی بہت بیماری تھی چاہے مرد کی طرف کمزوری کی یا خواتین کی طرف رسولیوں کی اور بچہ دانی میں انڈوں کے بننے کی جو بھی طبی مسائل تھے ٹھیک ہیں ۔لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ان کو یہ بات ذہن نشین ہونی چاہیے کہ یہ نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطیہ ہے تحفہ ہے کرم ہے انعام ہے اگر ابراہیم ؑ کو ستر سال کی عمر کے بعد اولاد مل سکتی ہے تو ہمیں بھی پینتیس چالیس میں مل سکتی ہے

لیکن اس کیلئے اللہ کے دامن کو تھامنا اللہ تعالیٰ سے رونا گرگرانا تڑپنا اور مانگنا اور یقین سے مانگناکہ میں نے مانگا ہے مل کر رہے گا۔ وہ لوگ جو بار بار پوچھ کر اذیت دیتے ہیں کہ کیوں نہیں اولاد ہورہی ہے وہ بھی اس معاملے میں خرابی پیدا نہیں کرسکیں گے ۔وہ لوگ جو خاوند کو مشورہ دے رہے ہوتے ہیں بعض دفعہ بہنیں ہوتی ہیں بعض دفعہ ساسیں ہوتی ہیں بعض دفعہ دیگر دوست احباب ہوتے ہیں ان کے کڑوے اور اذیت ناک الفاظ بھی

آپ کو اس نعمت سے محروم نہیں کرپائیں گے ۔ آپ خاموشی سے اللہ کے ساتھ لو لگا کر اس وظیفے کو شروع کریں جس کے کرنے کے بعد اللہ کے حکم سے اللہ پاک اولاد نارینہ عطاء فرمائے گا۔اگر آپ چاہیں گے کہ اولاد نارینہ تو ہے اور ہمیں پیاری سی بیٹی خدا کی رحمت چاہیے تووہ بھی ملے گی ۔جس دن پاکی کا غسل کریں ان پہلے سات دنوں یہ وظیفہ پانچ سو مرتبہ پڑھنا ہے۔پڑھ کر کسی میٹھی چیز یا پانی پر دم کرنا ہے

اور یہ چیزیں سارا دن استعمال کرنی ہیں۔آدھا شوہر اور آدھا بیوی کھائے گی اور سات دن پاکی کے ایام کے بعد سات دن ہمبستر ہوں۔اللہ کے حکم سے اللہ تعالیٰ ان سات دنوں میں اُمید سے فرما دے گا ۔ جس کسی نے یہ وظیفہ کیا انہیں اولاد نارینہ حاصل ہوئیں۔ پہلے دن سےغسل کے بعد یہ دعا پڑھنی ہے رب ھب لی من لدنک ذریۃ طیبۃیہ دعا آپ نے 500مرتبہ پڑھنی اور صرف سات دن پڑھنی ہے انشاء اللہ کھانے پینے پردم کر میٹھی چیز پر دم کرکے آدھا شوہر اور آدھا بیوی کھائے تو انشاء اللہ آپ کو اولادعطاء کی جائیگی

شیئر کریں