گاڑی گرم ہو جائے تو کیا کریں؟گاڑی گرم ہو جانا ایک عام مسئلہ ہے اور ایسی صورت میں عموماً گاڑی خود ہی بند ہو جاتی ہے۔ مگر اس مسئلے کو ہینڈل کرنے کی بنیادی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے

کراچی کے ایک ماہر مکینک نے بتایا کہ ’جب گاڑی گرم ہو جائے تو ریڈی ایٹر تو دور کی بات ہے یہاں تک کہ کچھ دیر بونٹ بھی نہ کھولیں اور بہتر یہی ہے کہ گاڑی کے شیشے یا دروازے کھول کر ہیٹر آن کر دیں۔آپ سوچ رہے ہونگے کہ ہیٹر آن کرنے سے کیا ہو گا در اصل‘’ہیٹر آن کرنے سے کولنگ فلوئیڈ کا چکر بڑھ جاتا ہے اور جس سے انجن کا ٹمپریچر جلدی گرنے لگتا ہے اور انجن جلد ٹھنڈا ہوتا ہے۔ جب ریڈی ایٹر میں پانی ڈالیں تب بھی کوشش کریں کہ گاڑی سٹارٹ حالت میں ہو۔‘اور ریڈی ایٹر کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں ریڈی ایٹر میں صاف پانی استعمال کریں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ ریڈی ایٹر میں کچرا ہے تو ریڈی ایٹر کے دونوں سیکشن پائپ ہٹا کے نیچے والے سیکشن پائپ کو بند کر کے اوپر والے سیکشن پائپ میں پانی کے ساتھ صفائی والا تیزاب ڈالیں کچھ دیر اسے چھوڑ دیں۔

پھر نیچے کے سیکشن پائپ کو کھولیں اور اوپر سے مزید صاف پانی ڈالیں اور اچھی طرح ریڈی ایٹر کو دھو لیں تاکہ ریڈی ایٹر کی نالیوں میں سے تیزاب کچرے سمیت صاف ہو جاے اب دونوں سیکشن پائپ لگا کر فریش پانی ڈالیں انہوں نے مزید بتایا کہ ریڈی ایٹر کی اگر زیادہ نالیاں شارٹ ہوں تو بھی گاڑی گرم ہو جاتی ہے اور اگر آپ کا ریڈی ایٹر پرانا ہو چکا ہے تو کوشش کریں کہ ریڈی ایٹر نیا لگا لیں کچھ لوگ خرچ بچانے کے چکر میں پرانا ریڈی ایٹر لے لیتے ہیں لیکن مسئلہ جو کا توں ہی رہتا ہے اور پیسے بھی ضائع ہو جاتے ہیں کراچی کے مشہور مکینک نے بتایا کہ ’انجن گرم ہونے کا ہر بار یہ مطلب نہیں ہوتا کہ گیس کٹ جل گئی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کے ’مکینک اکثر اوقات چھوٹے سے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ آپ کسی قابلِ اعتماد مکینک اور مستند ورکشاپ سے کام کروائیں۔
‘گاڑی میں کون کون سے اوزار ہونا ضروری ہیں؟خضر صدیقی نے کہا کہ ’راستے میں گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ضروری ہے کہ گاڑی میں اوزار پورے ہوں۔ ٹائر تبدیل کرنے کے اوزار کے علاوہ گاڑی میں مختلف سائز کے پانے، پیچ کس اور الیکٹرانک جمپ وائر ہونا بھی ضروری ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’گاڑی میں سپیئر سپارک پلگ بھی رکھنے چاہئیں تاکہ اگر گاڑی دورانِ سفر مسنگ کرے تو انہیں تبدیل کیا جا سکے

شیئر کریں