اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ نے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جُھکا دئیے ہیں کسی بھی جگہ پر کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں ہے اب مینار پاکستان پر بر بر یت کا

شکار ہونے والی ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے نواز شریف ہسپتال لیجایا گیا تھا جس میں لڑکی کے جسم پر تشد د کے نشانات کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف

سے اس واقعے میں ملوث 35کے لگ بھگ افراد کو گر فتا ر کیا گیا تھا جن میں سے بعض کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا اور 20کو کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے)کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کیس کے حوالے سے نادرا سے بھی تمام تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔پولیس

کے مطابق متاثرہ لڑکی سے بھی ملزمان کی شناخت کرائی جائے گی اور واقعے کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن بھی دیکھی جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، کوہاٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں بوندا باندی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے

شیئر کریں