اب گھر میں اسکن بوٹاکس کرنا ہوا بہت ہی آسان ۔۔ جانیئے ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا گھریلو بوٹاکس کرنے کا طریقہ جو کرے جھریوں کا مکمل خاتمہ
خواتین بڑھتی عمر کے اثرات اور جھریوں سے اس قدر پریشان ہیں کہ مہنگی مہنگی سرجری اور اسکن بوٹاکس کرواتی ہیں مگر اس کے نتائج ان کے مطابق نہیں نکلتے، آج ہم آپ کو ایک ایسی بیوتی ریمیڈی بتا رہے ہیں جس سے آپ گھر میں ہی اسکن بوٹاکس کر سکتی ہیں۔
ڈاکٹر بلقیس ہمیشہ کی طرح لائی ہیں اپنی بہنوں کے لئے اسکن بوٹاکس گھر میں کرنے کا آسان طریقہ جو کر دے گا ان کی اس مشکل ہو دور وہ بھی منٹوں میں، تو آیئے طریقہ جان لیتے ہیں۔

گھر میں بوٹاکس کرنے کا طریقہ

• ایک پیالی میں ڈیڑھ چائے کا چمچ وٹامن ای ایکسٹریکٹ لیں۔
• اب اس میں ایک عدد انڈا شامل کریں۔
• پھر اس میں سی سی 1000 کی گولی شامل کریں۔
• اب اس میں ایک کھانے کا چمچ السی کے بیجوں کا پاؤڈر شامل کریں۔
• اب اسے 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
• اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور مساج کریں۔
• اس سے اچھی طرح فیشل کی طرح مساج کریں۔
• جب یہ سوکھ جائے تو اسے 2 مرتبہ دوبارہ لگائیں اور مساج کریں۔
• جب یہ اچھی طرح خشک ہو جائے تو چہرے پر اسپرے کر لیں۔
• پھر اسے کچھ دیر چھوڑ کر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
• یہ اسکن کی لچک کو بحال کرے گا جلد کو چمکدار بنائے گا اور اسکن بوٹاکس کا کام کر کے جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرے گا

شیئر کریں