کیا آپ کی جلد حساس ہے؟

کچھ خواتین کی جِلد بہت زیادہ حساس ہوتی ہے اور زرا بھی کوئی چیز استعمال کریں یا موسم تبدیل ہو تو فوری ان کی جلد پر اس کے اثرات نظر آنے لگتے ہیں لیکن اب یہ مشکل اور نہیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں اس حساس جلد کا خیال رکھنے کے چند آسان طریقے جن کو اپنا کر آپ بھی رکھ سکیں گی اپنی اسکن کا ہر موسم میں بھرپور خیال، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں وہ کونسے طریقے ہیں.

حساس جلد کی حفاظت کے طریقے حساس جلد کے حامل افراد کو چاہیے کہ اپنی جلد کی ہائیڈریٹنگ ٹریٹمنٹ کروائیں۔ حساس جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ہائیڈ ریٹنگ فیشلز اور فیس ماسک کا استعمال کریں۔ جن خواتین کی جلد پر سوزش یا خارش ہو انہیں ہر قسم کی کیمیکلز سے بننے والی مصنوعات کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ خشک اور سوزش زدہ جلد پر ہر قسم کے اسکرب س اور ایکسفولیئیٹ کے استعمال سے پرہیز کریں چہرہ دھونے اور غسل کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں چہرے پر سوزش اور جلن کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں واٹر پروف میک اپ ہرگز استعمال نہ کریں ہمیشہ گلیسرین ، زیتون کا تیل اور کیرا مائڈز جیسی اجزا پر مشتمل موسچرائزر کا استعمال کریں وٹامن ای والی پراڈکٹس کا استعمال کریں شہد اور شہد سے بنے موسچرائزر کا استعمال کریں علاوہ ازیں ٹماٹر کا گودا بھی جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے اس کا استعمال کریں۔

شیئر کریں