چکن تکہ بنانے کی آسان ریسپی

اجزاء

ہلدی، پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ

گرم مسالا پائوڈرآدھا چائے کا چمچ

کچری پائوڈرآدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ

گرم مسالاآدھا چائے کا چمچ

زیرہ پسا ہواآدھا چائے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ

لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ

دہی ایک کپ

پپیتے کا پیسٹدو سے تین کھانے کے چمچ

کریم آدھا کپ

ہری مرچ کا پیسٹایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ کا پائوڈرایک چٹکی

مٹن، بغیر ہڈی کےچار سو گرام

پیاز، کٹی ہوئیایک عدد

ٹماٹر کٹے ہوئےایک عدد

شملہ مرچ، کٹی ہوئی ایک عدد
ترکیب
ایک پیالے میں ہلدی،پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالا پائوڈر، کچری پائوڈر، کالی مرچ پسی ہوئی، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ، نمک، پسا ہوا دھنیا، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پپیتے کا پیسٹ، کریم اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں چٹکی بھر کالی مرچ کا پائوڈر ڈالیں اور مکس کریں۔

اب ایک بڑے پیالے میں بکرے کا بغیر ہڈی کا گوشت لیں اور مسالوں سے بنا مرکب اس پر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ سارا آمیزہ گوشت میں رچ بس جائے۔ اس کے بعد اسے 1 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

اب کچھ سیخیں لیں اور میرینیٹ کی ہوئی بوٹیوں، کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر اور کٹی ہوئی شملہ مرچ کے ٹکڑوں کو ایک کے بعد ایک اس میں پرولیں۔

اب ایک انگیٹھی میں کوئلے دہکائیں اور سیخوں کو اس پر رکھ کر بوٹیوں کو بھون لیں۔

شیئر کریں