سیب کا سرکہ

ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں چکناہٹ کا خاتمہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں دوبارہ خشکی پیدا ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایک چوتھائی کپ سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری اسپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاﺅ کریں، اس کے بعد اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک اس محلولو کو سر پر لگا رہنے دیں۔

بعد ازاں سر کو معمول کے مطابق دھولیں، یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرانے سے خشکی کو ہمیشہ کے لیے بھگا دے گا۔

انڈے کی زردی

انڈے کی زردی میں اینٹی ڈینڈرف خصوصیت موجود ہوتی ہیں، انڈ ے کی زردی سر کی جلد پر لگانے سے خارش بھی ختم ہوگی اور اِس کے علاوہ خُشکی سے بھی نجات ملے گی۔

ایلو ویرا جیل

ایلو ویرا وٹامنز، پروٹین اور معدنیات کی خصوصیات سے مالا مال ہے اور اس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، ایلو ویرا سے سر کی خُشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خُشکی والے حصوں پر ایلو ویرا جیل لگالیں اور کُچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر سر کو دھولیں، اِس سے خُشکی ختم ہوجائے گی
لہسن کا پیسٹ
لہسن میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی بائیوٹیک خصوصیات ہوتی ہیں، لہسن کے ذریعے سر سے خُشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ لہسن کو پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں، اب اسے سر کی جلد پر لگالیں اور پھر کُچھ دیر بعد دھولیں، خُشکی سے نجات مل جائے گی

شیئر کریں