بچوں کو نصیحت اس وقت کریں جب بچے receptive mood میں ہوں۔ 4 اوقات ایسے ہیں جب بچہ receptive mode میں ہوتا ہے اس وقت آپ بچے کو جو بھی نصیحت کریں گے وہ بچے کے دل میں اتر جائے گی۔

 جب بچہ رات کو سونے لگے اس وقت بچہ لرننگ موڈ میں ہوتا ہے اسلیے اس وقت بچے کہتے ہیں ہمیں کوئ کہانی سنائیں مائیں بچوں کو بلی چوہوں کی کہانیاں سنا دیتی ہیں پھر بچوں میں بلی چوہوں والی حرکتیں آتی ہیں۔ اس وقت بچے کو نبیوں اور نیک لوگوں کے واقعات سنانے چاہیں جس میں اچھی نصیحتیں ہوں۔ تاکہ آپ کا بچہ بھی نیک بنے۔

 

 جب بچہ آپکے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ہو۔ اس وقت بھی بچہ لرننگ موڈ میں ہوتا ہے اس لیے اس وقت بچہ پوچھ رہا ہوتا ہے ابو یہ کیا ہے وہ کیسے؟ اسوقت ہم ڈانٹ ڈپٹ کر کے بچے کو چپ کروا دیتے ہیں وہ بہت قیمتی وقت ہوتا ہے۔ اس وقت بچے سے اچھی باتیں کریں اور اچھی نصیحتیں کریں وہ آپ کی باتوں پر توجہ دے گا اور آپکی باتوں پر عمل کرے گا۔

 

جب بچہ کھانے پے بیٹھے اس وقت بھی بچہ لرننگ موڈ ہوتا اسوقت بھی آپ نصیحت کر سکتے ہیں۔

 

 جب بچہ بیمار ہو اس وقت بھی بچہ لرننگ موڈ میں ہوتا ہے اس وقت آپ جو بھی نصیحت  کریں گے وہ بچہ کے دل میں نقش…………

شیئر کریں