سورج گرہن اور چاند گرہن کے متعلق
ایک دلچسپ معلومات؟؟؟

بعض و اکثرکبھی نا کبھی آپ نے سورج گرہن اور چاند گرہن لگتے دیکھا ہوگا اور سنا بھی ہو گا کہ جب سورج کے آگے چاند آتا ہے تو سورج لگتا ہے اور جب چاند کے آگے ہماری زمین آتی ہے تو چاند گرہن لگتا ہے۔

سب سے پہلے آپ یہ جان لیں کہ روشنی فوٹون سے بنتی ہیں بہت سے فوٹونز روشنی کو اپنے اندر لئے سفر کرتے ہیں جیسے بارش کی بوندیں پانی اٹھا سفر کرتی ہیں اور زمین سے ٹکراتے ہیں پانی بکھیر کر خود ختم ہو جاتی ہیں۔اسی طرح روشنی کے فوٹونز جہاں سے آ رہے ہوتے ہیں راستے میں کہیں نظر نہیں آتے اور جب بھی ان کے راستے میں کوئی چیز آتی ہے اس پر پھوٹ کر روشنی بکھیر دیتے ہیں اور خود ختم ہو جاتے ہیں جہاں سے نئے فوٹونز بنتے ہیں جو روشنی کے ساتھ ساتھ اس چیز کی شکل بھی ساتھ اٹھا ئے چاروں طرف پھیلتے ہیں انہی ریفلکٹ فوٹونز کی مدد سے ہمیں چیز دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو تفصیل کے ساتھ ایک آسان اور دلچسپ معلومات کے ذریعے بتائیں گے کہ سورج گرہن اور چاند گرہن کیا ہے اور کیسے اور کیوں لگتا ہے؟یہ نظام قدرت کی مشینری کا سسٹم ہے جس میں انسان کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔

سورج گرہن
آپ نے سنا ہو گا کہ سورج کے آگے چاند آتا ہے تو سورج گرہن بنتا ہے لیکن آپ سوچتے ہوں گے کہ کیسے سورج کے آگے چاند آتا ہے چاند تو ہمیں روشنی دیتا ہے اس کی مثال ہم نہ کسی بلب وغیرہ سے دیتے ہیں نہ ہی نظام شمسی کی کوئی تصویر دکھاتے ہیں ہم آپ کو ایک سادہ سی مثال سے سمجھائیں گے کہ آپ جب نیل اور کلف لگا کر کاٹن کا سفید سوٹ پہن کر باہر دھوپ میں کھڑے ہوں تو آپ جس کمرے کے دروازے کے سامنے کھڑے ہوں گے اس کمرے میں پہلے سے کہیں زیادہ روشنی پھیلے گی جو سورج کی کرنوں سے آپ کے کپڑوں سے ٹکراتے ہوئے کمرے میں پھیل جاتی ہیں اور وہی آپ ہوں جب آپ کمرے کا ایک دروازہ بند کر کے دوسرے میں خود کھڑے ہوجائیں تو آپ کا وجود کمرے میں اندھیرے کا باعث بنے گا۔

چاند گرہن
چاند گرہن کی مثال یوں ہے کہ ایک کمر ے میں سورج کی روشنی آ رہی ہے اور آپ اس سے مستفید ہو رہے ہیں لیکن وہی آپ جب اٹھ کرکمرے کے دروازے کے آگے جا کے کھڑے ہوں جائیں تو کمرے میں روشنی ہی آنا بند ہو جائے گی یاکم ہو جائے گی۔چاند کٹتا اس لئے نہیں کہ زمین سورج کی روشنی کو مکمل کٹ نہیں کر سکتی سرخ رنگ کی لیئرز زمین سے ٹرانسپیرنٹ شیشے کی طرح گزر کر چاند تک پہنچ جاتی ہیں جس کی وجہ سے چاند سرخ ہو جاتا ہے۔

شیئر کریں