اللہ تعالی نے انسان کو اپنی عبادت کے ساتھ ساتھ اس کی تخلیق میں اسے محبت و احساس جیسی نعمت کے ساتھ پیدا کیا ہے عبادت کے لئے تو اللہ تعالی کے پاس فرشتے بھی ہیں لیکن رب کریم نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اپنے نظام قدرت میں شامل کر دیا۔

 

 

کسی پیارے سے تلخیاں ہیں؟؟؟
محترم احباب اگر آپ کا کوئی اپنا کوئی پیارا آپ سے ناراض ہے تو سب سے پہلے آپ اپنے آپ کو اس بات کیلئے تیار کر لیں آپ نے واقعی اس اپنے پیارے سے ناراضگی ختم کرنی ہے کیونکہ اگر آپ سوچتے رہیں گے کہ آپ سے اس نے کیا کہا کیا کیا یا پہلے اس نے شروع کیا تھا مجھے ابھی اسے اتنا بھاؤ نہیں دینا چاہئے وہ پھر چواوڑا ہو جائے گا۔اس نے اتنی بڑی بات کیسے کہہ دی اب میں اسے اینٹ کا جواب پتھر سے دونگا وغیرہ وغیرہ تو پھر دنیا اینٹوں پتھروں سے ہی بھر جاے گی ناراضگی کے دھاگے مزید الہجتے ہی چلے جائیں گے۔

 

 

اوپر والے سے رابطے کیلئے تیز ترین نیٹ ورک سروس کیسے ملے گی؟؟؟
آپ نہا دھو کر باضو ہو کر جب نماز ادا کر یں تو اس کے بعد آپ نے رب سے رجوع کرنا ہے اور اپنے اندر جھانک کر ٹٹولنا ہے کہ رب سے رجو ع کرنے کے بعد جو دل میں نرمی آئی جو سوالوں کے جواب ملے وہ آپ کے اندر گہرائی تک ایک اثر ڈالیں گے آپ کو اپنی طرف سے تمام شکایات ایسے تلف ہوتی محسوس ہونگی جیسے کسی نے آپ کو ری پروگرام کر دیا ہو۔

 

 

اس کے بعد آپ کے اندر ایک ایسا احساس پیدا ہو گا کہ گویا آپ کو دنیا میں کسی سے کوئی شکایت ہے ہی نہیں آپ کا دل نرم ہو جائے گا اس کے بعد آنکھوں میں آنسو ہو نگے اور ڈائریکٹ کنکشن جڑ جائے گا آسمان والے سے ندامت بھرا دل ہو گا اور اس دل میں کہیں بھی کسی کونے میں بھی شکوہ نہیں باقی رہے گا۔آپ ہر سانس کے ساتھ ہر سانس سے پھیپھڑوں سے لی گئی آکسیجن سے دھڑکتے دل کی ہر دھڑکن میں اللہ تعالی کا شکر محسوس ہو گا شکوہ شکایت تو دور کی بات آپ کو اپنا ہر اگلا لمحہ خود پر قدرت کا قرض محسوس ہو گا۔

 

دوسروں کے دلوں میں اپنی محبت کا بیج؟؟؟
آپ اپنی طرف سے ہر کوشش درست کریں گے آپ اپنے دل کو مکمل صاف کر لیں گے اخلاص کے ساتھ آپ اپنے اپنوں کو منانے کے لئے آگے بڑھیں گے بیشک آپ نے ہر قسم کی تلخیاں بھلا دیں اور خلوص نیت ہو کے محبت و دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے اس کے بعد آپ کو اگر یہ ڈر ہے کہ سامنے والا آپ پر ابھی بھی غصہ ہوا تو کیا ہوگا؟؟

 

 

اللہ تعالی نے انسان کو پیدا کرنے کے ساتھ اس کی آسانی کیلئے دنیا میں بہت سے چیزیں مرتب کی ہیں جن میں بہت ہی خاص اور اہم اللہ تعالی کا ذکر ہے محترم احباب دوسروں کے دلوں میں اپنی محبت اور اپنے لئے نرمی پیدا کرنے کے لئے آپ نے اللہ تعالی کے ایک اسم مبارک(یاَوَدُوْدُ)کو فجر کے نماز کے بعد سورج نکلنے سے پہلے پہلے سو مرتبہ پانی پر دم کر لینا ہے اور وہ پانی اپنے ناراض دوست و احباب کو پلانا ہے۔

 

محترم احباب یہ اتنا با اثر اور طاقتور ذکر ہے کہ نماز فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سو مرتبہ (یاَوَدُوْدُ)سے دم کیا ہوا پانی اگر آپ اپنے گھر کے تمام افراد کو بھی پلا دیں تو آپ کے گھر کا ماحول پر سکون رہے گا اور بلا وجہ کی رنجشوں سے آپ محفوظ رہیں گے۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا شکریہ

شیئر کریں