پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل
تیز طوفانی بارش۔گرج چمک۔شدید ژالہ باری۔بجلی گرنے کی امکانات

 

بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان پر اثر انداز ہوگا۔بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ جاری رہے گا اس دوران شمالی پنجاب۔خیبر سندھ۔بلوچستان مری کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی ہوائیں کہیں کہیں تیز بارش جبکہ کچھ مقامات پر ہلکی بارش جبکہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

تاہم اتوارتک شمالی پنجاب وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں شدید آندھی۔گرج چمک۔ژالہ باری اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی۔اسلام آباد اور سیالکوٹ۔چکوال۔اٹک۔خوشاب۔منڈی بہاولدین۔ڈسکہ۔گوجرانوالہ۔لاہور حافظ آباد۔ شیخوپورہ مرید۔جہلم و ملحقہ علاقہ میں 85کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں جبکہ بارش و ژالہ باری کا امکان ہے اس دوران شدید گرج چمک کا بھی امکان ہے۔

سرگودھا۔فیصلہ آباد۔ساہیوال۔ملتان۔بہاولپور۔مظفر گڑھ تونسہ رحیم یار خان۔خانپور سخی سرور۔بھکر۔ڈیرہ غازی خان۔بہادلنگر جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ۔خانیوال گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش جبکہ تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں جمعہ۔ہفتہ۔اتوار بارش کا امکان ہے اس دوران کوئٹہ لورالائی۔بارکھان موسی خیل ڈیرہ بگٹی سبی خضدار قلات نصیر آباد و ملحقہ علاقہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جمعہ۔ہفتہ۔اتوار کو شام کو گرج چمک کے ساتھ جہاں بارش کا امکان ہے ان میں مینگورہ مردان۔سوات مانسہرہ ایبٹ آباد۔پشاور۔کوہاٹ۔بنوں۔لکی مروت۔ڈیرہ اسماعیل خان۔مظفر آباد۔بالا کوٹ ہریپور و ملحقہ علاقہ شامل ہیں جبکہ چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

شیئر کریں